اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بائیکاٹ کے فیصلےپر’’باغی‘‘بھی ’’کپتان ‘‘برس پڑا،ن لیگ میں واپسی کےلئے گورنرخیبرپختونخواسے ملاقات کےبعد اہم مسلم لیگی رہنماسے ملاقات ،تعریفوں کے پل باندھ دیئے ،معاملات طے ،اندرکی کہانی سامنے آگئی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقا ت کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ترک صدر کے دور ہ پاکستان سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترک صدر کا خطاب سنا اور اس کے بعد راجہ ظفرالحق اور اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں واپسی کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔

جس پر جاوید ہاشمی نے کہاکہ وہ پیدائشی مسلم لیگی ہیں اور وہ اپنے بیانا ت میں واضح کرچکے ہیں کہ انہیں مرنے کے بعد مسلم لیگ کے پرچم میں دفن کیا جائے،اس سے بڑی اور کیا بات کرسکتا ہوں۔اس موقع پر تحریک انصاف کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کی مذمت کی گئی۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ میں نے صوبے کی نمائندگی کی ہے،تحریک انصاف کا فیصلہ غلط اور افسوس ناک ہے،ترک صدر کے خطاب کے موقع پر کسی سیاسی جماعت کو پارلیمنٹ کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ملاقات میں جاوید ہاشمی نے راجہ ظفرالحق کو کہا کہ آج بہت خوبصور ت لگ رہے ہیں،سرخ رنگ کی ٹائی اور سوٹ نے آپ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔تینوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور میں دلچسپ اور معنی خیز اندازمیں بھی گفتگو ہوتی رہی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…