اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکی کے صدرطیب اردگان نے جمعرات کے دن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کررہاہے جبکہ دوسری طرف جمعرات کے روزہی بھارتی فوج نے بھمبرسیکٹرمیں گولہ باری کی جس کاپاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔اس معاملے پرمعروف تجزیہ نگارحامد میرنے اپنے تجزئے میں کہاکہ ترک صد رنے اپنے خطاب میں کشمیریوں پرمظالم پرآوازاٹھائی
جس پرمودی سرکاریہ برداشت نہ کرسکی جس کی وجہ سے بھارتی فوج نے جمعرات کے روزبھمبرسیکٹرمیں گولہ باری کی ۔انہوں نے کہاکہ مودی سرکاریہ برداشت نہ کرسکی کہ پاکستان کاایک دوست اوربھائی ملک ترکی بھی اب مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑاہے جس کی وجہ سے بھمبرسیکٹرمیں انڈین آرمی نے گولہ باری کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کی تصدیق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرنے بھی کی ہے کہ بھارتی فوج بھمبرسیکٹرمیں گولہ باری کررہی ہے ۔