طاقت میں مزید اضافہ ۔۔ پیپلز پارٹی چھوڑ کر کون کون تحریک انصاف میں آگیا ؟ جانئے اس خبر میں

17  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور (آئی این پی) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے وکلاء نے ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ جمعرات کے روز سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے چوہدری محمدعارف سندھو ‘(ن) لیگ کے چوہدری محمد افضل ‘چوہدری نصیر احمد ‘چوہدری نور احمد بھٹہ نے اپنے درجنوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سید سجاد حیدر شاہ بھی موجو دتھے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم ملک سے ظلم اورناانصافی کی اندھیری راتوں کو ختم کر کے یہاں روشنی لانا چاہتے ہیں جسکے لیے تحر یک انصاف سپر یم کورٹ سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے اور انشاء اللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم ہوجائے تو پھر کسی کوکر پشن کر نے اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کی جرات نہیں ہوگی جو لوگ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں وہ اصل میں اس ملک اور قوم کی ترقی کی دشمن ہیں اور قوم ایسے لوگوں سے آج نہیں تو کل ضرور اپنے ووٹ کی طاقت سے ان سے حساب لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کا جرات مندانہ موقف پوری قوم کی امنگوں کی تر جمانی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر محاذ پر شکست بھارت کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے اور پاکستان اس کو منہ توڑ جواب دیتا رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی اصولوں سیاست کی وجہ سے ملک میں بد عنوانی کے خاتمے اور ترقی وخوشحالی کی جنگ لڑ نیوالے تمام طبقا ت تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور تحر یک انصاف بھی عوام کو کبھی مایوس نہیں کر یں گی ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…