اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کی اسلام آبادمیں واقع گھرکی خریدوفروخت پرپابندی عائد کردی ہے ۔سنگین کیس مقدمے میں خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدرپرویزمشرف کواشتہاری قراردیئے جانے کے بعد پرویزمشرف کے چک شہزاد فارم ہاؤس اورڈی ایچ اے میں پلاٹ کوقرق کرنے کے بعد ان کی خریدوفروخت پرپابندی عائد لگادی گئی ہے جبکہ اس بارے میں سی ڈی اے اورڈی ایچ اے کواس بارے میں احکامات ارسال کردیئے گئے ہیں ۔اسلام آبادمیں ملزم پرویزمشرف کی جائیداد قرق کرنے کے حکم کی تعمیل کے لئے تحریری حکم سیشن جج ایسٹ اسلام آبادسہیل اکرام کوبھیجاہے جس پرسیشن جج نے ایڈیشنل کمشنر(ریونیو) اسلام آبادکوملزم کی جائیدادقرق کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ سی ڈی اے نے بھی اپنی رپورٹ عدالت کوبھجوادی ہے ۔اس سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے ۔