کراچی( آن لائن )لند ن سے انتہائی افسوسناک خبر, پاکستان کی معروف شخصیت انتقال کر گئیں,سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد میمن لندن میں دوران علاج انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سیکرٹری اطلاعات زاہد میمن لندن میں دوران علاج انتقال کر گئے ، زاہد میمن کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازان وہ سینے کے انفیکشن کے باعث کوما میں چلے گئے تھے اور گذشتہ 19 روز سے کوما میں ہی تھے۔ زاہد میمن سیکر یٹری اطلاعات، ڈی جی مائنز اینڈ منرل اور سپیشل سیکریٹری داخلہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ زاہد میمن کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے علاج کے لئے وزیراعلیٰ سندھ، حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے اپیل بھی کی گئی تھی۔تاہم ابھی تک زاہد میمن کی میت ابھی تک لندن میں ہی ہے۔ اپنے دور حکومت نے میں انہوں نے بیش خدمات سرانجام دیں ۔ اور ملک و ترقی کیلئے بہترین کام کیا ۔