جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کیلئے دوائی تیار کی جارہی ہے ۔۔ کپتان کو کیا عارضہ لاحق ہے ؟ سینئر سیاستدان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ تحریک انصاف اپنے نام کی ضد ہے اور ان کی سیاست میں لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے اور بغیر ثبوت الزام لگانے کے علاوہ کچھ نہیں جب کہ عمران خان صاحب کی جلن کے لیے کونسی برنول تیار کرنی پڑے گی اس پر غور کررہے ہیں، پنڈی کے سیاستدان کی تو عقل ہی ماری گئی ، اگر کوئی 40 سال کے بعد کہے کہ آپ سیاست کی جگہ کچھ اور کرلیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ فارغ آدمی ہیں،وہ توند نکال کر کبھی کسی ادھار کے جلسے یا کسی ٹی وی شو میں آجاتے ہیں جہاں لمبی لمبی چھوڑتے ہیں ، پاکستان کا ہر شخص ملک کی ترقی چاہتا ہے،عمران خان اور اس کے ساتھی پاکستانی کی خواہش پر پانی پھیررہے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے سیاسی مخالفین کی سیاست جھوٹ اور بہتان کی سیاست ہے، پنڈی کے سیاستدان کی تو عقل ہی ماری گئی ہے کیونکہ اگر کوئی 40 سال کے بعد کہے کہ آپ سیاست کی جگہ کچھ اور کرلیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ فارغ آدمی ہیں لیکن وہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کی تعریف کی گئی ہے، آج انہیں سند مل گئی ہے کہ وہ سیاست میں فارغ آدمی ہیں، وہ توند نکال کر کبھی کسی ادھار کے جلسے یا کسی ٹی وی شو میں آجاتے ہیں جہاں لمبی لمبی چھوڑتے ہیں لیکن ان کے اپنے حالات یہ ہیں کہ جب انہوں نے پنڈی میں جلسے کی کال دی تو صرف 4 لوگ دستیاب تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے نام کی ضد ہے، جب سے وہ سیاست میں آئے ہیں اور جس طرح کی سیاست وہ کرتے ہیں اس میں لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے اور بغیر ثبوت الزام لگانے کے کچھ نہیں، پاکستان کا ہر شخص جو پاکستان کی ترقی چاہتا ہے، ہر وہ پاکستانی جو چاہتا ہے کہ پاکستان ترقی کرے عمران خان اور اس کے ساتھی اس پاکستانی کی خواہش پر پانی پھیررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلن اور حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں، اب عمران خان صاحب کی جلن کے لیے کونسی برنول تیار کرنی پڑے گی اس پر غور کررہے ہیں لیکن ضرور کوئی خاص دوائی ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئی مقدمہ جب عدالت میں زیر سماعت ہو تو اس پر تبصرے سے گریز کرنا چاہئے، عدالتی فیصلے کا سب کو انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ مخالفین کو ہدایت دے ۔اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں اس ملک کی سب سے بڑی عدالت پر پورا اعتماد اور یقین ہے، اس عدالت سے ہی ہمیں انصاف ملا ہے جب کہ بڑے اور بلند بانگ دعوے جو تحریک انصاف کی طرف سے کیے جاتے تھے سب کھوکھلے نکلے اور ان کی حقیقت سب کے سامنے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں تحریک انصاف اور ہمارے مخالفین نے شور مچا یا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود وزیراعظم نے خود کو ہر فورم پر پیش کرنے کی کوشش کی تاہم شکر اداکرتے ہیں کہ عدالت کی کارروائی شروع ہوگئی ہے اور دونوں فریقین عدالت کے سامنے ہیں، ہمیں کل بھی فتح ہوئی تھی اور ایک بار پھر انصاف ملے گا اور پاکستان کے عوام کو فتح حاصل ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…