جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مخدوم جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ ن میں شمولیت ۔۔۔ معاملہ لٹک گیا ،بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

جہانیاں(آن لائن) مخدوم جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ ن میں شمولیت میں تاخیر،معاملہ دسمبر کے آخر تک جانے کا امکان۔باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا معاملہ دسمبر کے آخر تک جا سکتا ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ توقع کی جا رہی ہے کہ ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کریں گے یہ تقریب دسمبر کے آخر تک متوقع ہے۔
اس سے قبل سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک بار پھر مسلم لیگ میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی طورپر مسلم لیگی ہوں اور مجھے مسلم لیگ میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان ایک سوال پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ بنیادی طور پر مسلم لیگی ہو جانا چاہوں تو کون روک سکتا ہے ، ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ ملک کے اندر قوتوں کو ڈی سنٹرلائز کر کے صوبے زیادہ بنانے چاہیے تاکہ وہ اپنے مسائل حل کر سکیں ، یہ سوچ اب چھوڑ دینی ہو گی کہ سارے فیصلے اب پنجاب میں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے الیکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ اکثریتی حمایت کچھ نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اب دوسرے ممالک میں ٹانگ اڑانے والا ملک نہیں رہا اسکے اپنے ملک میں آگ لگی ہے ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ دوسرا گوربا چوف ہے لیکن یہ اس سے بھی بدتر ہو گا جسکی پالیسیوں سے امریکہ تقسیم ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چائنا ہمارے ملک میں آیا ہے ، چائنا دینے والا اور امریکہ لینے والا ہے اسکی معیشت اور ڈالر بیٹھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ نیا تھنک ٹینک بنا کر آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کریں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں اکثریت کا ووٹ ، طاقت کا نہیں تباہی کا ووٹ بن جائے گا ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مقررہ مدت پوری نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکا 4 سالوں سے 15 سال کے درمیان ٹکڑے ٹکڑے ہو کر جزیرے کی شکل اختیار کر لے گا ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایران ، عراق ، لیبیا اور اب حوثی باغیوں کے ہاتھوں سعودی عرب کی افواج تباہی کے دہانے پر ہیں ٗمودی کی پالیسی بھارت کو تباہ کر دے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…