بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

تم نے ہمارے فوجی مارے ہیں۔۔۔ سن لو اگر ایٹمی جنگ ہو ئی تو ۔۔۔ پاکستانی وزیر دفاع نے خبر دار کر دیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بھا رت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہاہے۔ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی پورے خطے کے لئے تباہ کن ہے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی صورتحال کا عالمی برادری کو بھی تدارک ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آٖ کنٹرول پر دراندازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ گزشتہ رات بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7پاکستانی جوان شہید ہوئے ہیں۔ اشتعال انگیزی اور دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ٹکراؤ سے پورا خطہ متاثر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاک فوج اس کے انداز میں جواب دے رہی ہے اور بھارتی فوجی بھی دوسری جانب سے اپنی لاشیں اٹھا کر لے جاتی ہے۔ بھارتی در اندازی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچل نہیں سکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں نئی نسل آزادی کے لئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور تحریک آزادی کشمیر نئے موڑ پر آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے۔ سی پیک کی کامیابی بھارت کیناکامی ہے بھارت پاکستان کی کامیابیوں سے بوکھلایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت ہے جو بھارت میں ہندؤں کے علاوہ کسی کو نہیں مانتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا اور ہر موڑ پر بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…