منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

الطاف حسین کو بڑا جھٹکا،چوہدری نثار نے خاموشی سے بڑا کام کردکھایا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)پاکستان اور برطانیہ نے انسداد دہشت گردی‘ منظم جرائم‘ غیر قانونی امیگریشن ‘ منی لانڈرنگ اور انسداد منشیات سمیت انٹیلی معلوما ت اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانیہ سے عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین، محمد انور اور دیگر کر داروں تک رسائی کا مطالبہ کر دیا جبکہ برطانیہ پر واضح کیا گیا ہے کہ عمران فاروق کا قتل الطاف حسین نے کرایا ، 22 اگست کی تقریر پر الطاف حسین کے خلاف بھر پور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین کے استعمال کی روک تھام کو یقینی بنائے،برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے قرار دیتے ہوئے حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور ان کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور چوہدری نثار کو یقینی دہانی کرائی کہ برطانیہ کسی کو بھی اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا ، پیر کو لندن میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانوی ہم منصب مسز امبررڈسے ملاقات میں انسداد دہشت گردی ‘ غیر قانونی امیگریشن ‘ منظم جرائم ‘ انسداد منشیات ‘ منی لانڈرنگ اور دیگر امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر پر بات چیت کی ۔اس موقع پر برطانوی وزیر داخلہ (ہوم سیکریٹری) نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور ان کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔چوہدری نثار نے برطانوی ہم منصب کو پاکستان میں سائبر کرائم کے حوالے سے ہونے والی نئی قانون سازی سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ نئی قانون سازی سے سائبر کرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ چوہدری نثار نے بتایا کہ سائبر کرائم سے متعلق نئے قوانین انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد اور سائبر دہشتگردی کی روک تھام میں ریاستی اداروں کیلئے معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کی طرف سے سائبر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی اداروں کی ٹیکنیکل معاونت مفید ثابت ہو گی۔اس موقع پر برطانوی وزیر داخلہ مسز ایمبررڈ نے دو طرفہ امور سمیت سیکیورٹی ایشوز پر باقاعدگی سے معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد دورہ پاکستان کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان جاری تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ چوہدری نثار نے سابق برطانوی وزیر داخلہ اور موجودہ وزیر اعظم تھریسامے نے اپنے دور میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو جس طرح مضبوط بنایا اس سے دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں اشتراکیت سے فائدہ اٹھایا یہ سلسلہ مزید آگے بڑھنا چاہیے ۔ چوہدری نثار نے کہاکہ آج پاکستان میں ریاست کی رٹ قائم ہے اور اس کیلئے پاکستان کی عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کے نتیجے میں آج پاکستان میں امن ہے۔ موجودہ حکومت مایوسی اور انتشار پھیلانے والوں اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کوکسی بھی قسم کی جگہ نہ دینے کے حوالے سے پر عزم ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ جاری تعاون کا جائزہ لیاگیا اور اس کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے منظم جرائم کے معاملہ پر کہا کہ ہم برطانیہ کے تعاون کی طرف دیکھ رہے ہیں تاکہ اس کے تعاون سے انسانی و منشیات کی سمگلنگ سے چھٹکارا پایا جا سکے۔ چوہدری نثار نے انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان میں جاری مہم اور کامیابیوں سے متعلق برطانوی ہم منصب کو تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہزاروں کی تعداد میں انسانی سمگلرز ‘ جعلی دستایزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والوں اور جعلی ٹریول ایجنٹس گرفتار کئے ہیں اور اس حوالے سے ملک گیر مہم جاری ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ مساز ایمبررڈ نے پاکستان کی جانب سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم کیا انسداد دہشت گردی‘ منظم جرائم‘ غیر قانونی امیگریشن ‘ اور انسداد منشیات کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں الطاف حسین کے خلاف درج مقدمات اور عمران فاروق قتل کیس پر بات چیت کی گئی ،چوہدری نثار نے برطانیہ پر واضح کیا کہ عمران فاروق کا قتل الطاف حسین نے کرایا ، تفتیشی ٹیم کو عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین، محمد انور اور دیگر کر داروں تک رسائی دی جائے،چوہدری نثار نے 22 اگست کی تقریر پر الطاف حسین کے خلاف بھر پور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین برطانیہ کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے اس لئے امید کرتے ہیں کہ برطانیہ نہ صرف الطاف حسین کے خلاف فراہم کر دہ دستاویزی شواہد کی روشنی میں کارروائی کرے گا بلکہ آئندہ کسی کو بھی اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا ، ۔۔۔(رانا228آ چ)

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…