ملتان( آئی این پی)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ اپنی تباہی کی طرف گامزن ہو چکے ہیں۔بھارتی گیدڑ بھھکیاں اور مذموم حرکتوں پر اقوام متحدہ بھارت کو لگام ڈالے۔بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی کے سینئررہنماجہانگیربدر کے نماز جنازہ میں شرکت کے لیئے لاہور روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ پرمسلم لیگی رہنماؤں رانا عبدالغفارصدر پی پی 203 ، سینئر نائب صدر رانا تسلیم سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جہانگیر بدر جمہوریت پسند ، اعلی اخلاق کے مالک سیاسی رہنما تھے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ بھارت کو در اصل سی پیک سے تکلیف ہو رہی ہے۔ اس لیے وہ سیخ پا ہے۔ ملک دشمن عنا صر ، بالخصوص بھارت کے لیئے سی پیک منصوبہ نا قابل برداشت ہے مگر پاکستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور اب پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ملک دشمن ناکام ہونگے۔
حاضریاں شروع،جاوید ہاشمی سے کس اہم جماعت کے ارکان دھڑادھڑ ملاقاتیں کررہے ہیں؟سب کچھ سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
جی سیون گیس لیکج دھماکا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں
-
مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی















































