بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

خیبرپختونخوانے چین کی مدد سے بڑاکام کرنے کی ٹھان لی،احکامات جاری

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پن بجلی پیداوار کے وسیع ذخائر ہیں کیونکہ ہمارے ہاں سطحی پانی کی بہتات ہے۔ اس کے علاوہ گیس اور تیل کی ایکسپورریشن میں بھی سرمایہ کاری کی بہت پوٹینشل ہے ہم اس پوٹینشل کو صوبے کے معاشی استحکام کی بنیاد بنانا چاہتے ہیں تاکہ

صوبہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چین کو مختلف منصوبوں کی فزیبلٹی دیں۔ ہم چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں بہترین سیکورٹی دیں گے ۔اُمید ہے کہ ہماری شراکت داری وقت کے ساتھ ساتھ مزید دیر پا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں چینی سرمایہ کار کمپنی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس میں کیا۔اس موقع پر حطار انڈسٹریل

اسٹیٹ میں 225 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر خیبرپختونخوا حکومت اور چائنا انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن لمٹیڈکے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ وزیراعلیٰ نے اس معاہدے کو انتہائی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ حکومتی کمپنی کے ساتھ سرمایہ کاری ہماری ترجیح ہے کیونکہ اس میں مسائل کم ہو تے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ہم نے صنعت کاری کیلئے

ایک روڈ میپ بنا دیا ہے۔ صوبے میں صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے اور سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کیلئے ایک آزاد اور با اختیار کمپنی ازدمک بنا دی گئی ہے۔ صوبائی صنعتی پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو یہ پرکشش مراعات دی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے چین کو پن بجلی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی اور اُمید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت اور چین کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم سی پیک کے حوالے سے بھی اپنی پوٹینشل کو مارکیٹ کرنا چاہتے ہیں۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹیو چائنا انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن اور سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز خیبرپختونخوا نے معاہدے پر باضابطہ دستخط کئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عبد الکریم ، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، چیئرمین ازدمک غلام دستگیر اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ معاہدے کے مطابق چین کی سرکاری

کمپنی نہ صرف فیزبیلٹی یقینی بنائی گئی بلکہ 225 میگاواٹ کا مشترکہ سائیکل گیس ٹربیون منصوبہ بھی لگائے گی ۔صوبائی حکومت کی اضافی گیس کے ذریعے بجلی پیدا کی جائے گی جس کی وفاق سے بد ستور منظوری لی جا چکی ہے ۔صوبائی حکومت گیس سپلائی ، تحقیق اور ٹاپو گرافک سروے سے متعلق فزیبلٹی سٹڈی فراہم کریگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…