پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اورسندھ کے وزےراعلیٰ مراد علی شاہ کی لاہور ائیرپورٹ پر ملاقات

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور14نومبر:وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف اوروزےراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مابےن آج لاہور ائےرپورٹ پر ملاقات ہوئی،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور،بےن الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اوردےگر امورپر تبادلہ خےال ہوا۔ دونوں وزرائے اعلی نے صوبوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیااوردونوں صوبوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے اس موقع پر بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 4 اکائیوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر مشتمل ہے او ر ملک کی تمام اکائیوں کو وطن عزیز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل ہم آہنگی اور یگانگت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ہم سب نے اتحاد و اتفاق کے راستے پر چلتے ہوئے پاکستان کو مضبوط بنانا ہے ۔پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ملکرسنوارنا ہے ۔چاروں اکائےاں ترقی کرےں گی تو ہی پاکستان ترقی کرے گا۔ذاتی مفادات کو چھوڑ کر قومی مفادات کو ترجےح دےنا ہو گی۔انہوںنے کہا کہ سندھ مےں بسنے والے ہمارے بھائی ہےں ۔پنجاب کے تعلےمی پروگراموں مےں سندھ سمےت تمام صوبوں کے ہونہار بچوں کو شامل کےا گےاہے اورپنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی ےکجہتی اورقومی وحدت فروغ پارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاکستان کے چاروں صوبے اور وفاقی حکومت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، بلاشبہ اجتماعی بصیرت سے کئے گئے فیصلے اور مشترکہ کاوشیں رنگ لائیں گی اور انشاءاللہ پاکستان امن و سلامتی کا گہوارہ بنے گا۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر وزیر اعلی سندھ اور سندھ کابینہ کے وزراءکے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی و جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیااو رکہا کہ جہانگےر بدر مرحوم کی جمہورےت اور پیپلز پارٹی کےلئے گرانقدر خدمات ہےں جہانگیر بدر ایک مخلص کارکن اوررہنما تھے جنہوں نے جمہوریت کیلئے صعوبتیں بھی برداشت کیں-انہوںنے کہا کہ پےپلز پارٹی کے کارکن جہانگےر بدر سے محبت کرتے تھے اوران کی وفات سے ملک اےک سچے سےاستدان سے محروم ہوگےا ہے ۔وزےراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعلیٰ شہبازشرےف کے خےالات کی قدر کرتے ہےں ۔سندھ کے صوبائی وزراءمنظور وسان،نثار احمد کھوڑو،ناصر شاہ،جام مہتاب ، امدادپتافی اورپیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پنجاب کے صوبائی وزےر رانا
مشہوداحمد بھی ملاقات مےں شرےک تھے ۔اس موقع پر پےپلز پارٹی کے سےنئر رہنماءجہانگےر بدر مرحوم کے اےصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔ بعد ازاں وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ائےر پورٹ پر سندھ کے وزےراعلیٰ مراد علی شاہ کو رخصت کےا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…