جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پاک چین دوستی زندہ باد‘‘ گوادر پروجیکٹ کے بعد چین مزید کیا کرنے جارہا ہے ؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) گوادر بندر گاہ کی افتتاحی تقریب کو چینی ذرائع ابلاغ نے بھرپور کوریج دی ہے اور ا سے عشروں پر محیط چین پاکستان دفاعی حکمت عملی کے دیرینہ تعلقات میں اہم پیشرفت اور سنگ میل قراردیا ہے ،پاکستان کے صوبے بلوچستان کی اہم بندرگاہ گوادر کے افتتاح سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے ، اسے چین کے صدر شی جن پنگ کا وہ نظریہ مکمل ہورہا ہے جو انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی صورت میں پیش کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر سن و ی ڈونگ نے شمال سے جنوب کی جانب پاکستان کے مغربی حصے سے کامیابی کے ساتھ قافلے کا پہلی مرتبہ گوادر پہنچنے کو سراہا ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق انہوں نے اس بات کا خاص طورپر ذکر کیا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ مال بردارکنٹینروں کا قافلہ گوادر کی بندر گاہ سے مال برآمد کرنے کیلئے چین سے پہنچا ہے جس کا اہتمام چین اور پاکستان نے مشترکہ طورپر کیا تھا ۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پہلا دوطرفہ مشترکہ تجارتی قافلہ کاشغر سے گوادر تک پہنچا ہے اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مشاورت، مشترکہ تعمیر ، مشترکہ فوائد،باہمی تعاون اور مشترکہ جذبے کی علامت ہے جو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی مستقبل میں تعمیر کیلئے ٹھوس بنیادیں فراہم کرتا ہے ، راہداری منصوبہ پر نمایاں پیشرفت کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے اور اس کے تحت سولہ ایسے منصوبے مکمل کئے جا ر ہے ہیں جو بہت جلد عملی نتائج دینا شروع کر دیں گے جبکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے مقامی لوگوں کیلئے روز گار کے لاکھو ں مواقع پیدا ہونگے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…