جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

اس شخص کا نام ای سی ایل سے نکال دو ، عدالت نے حکم جاری کر دیا ‎

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیدیا ، موسی گیلانی پر ایفی ڈرین کوٹہ لینے پر کیس داخل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے علی موسی گیلانی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت میں درخواست گزارعلی موسی گیلانی کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزارت داخلہ نے ایفی ڈرین کیس زیر سماعت ہونے کی بناء پر گزشتہ ساڑھے چار سال سے نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے ابھی تک ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جسے جواز بنا کر درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے وکیل نے بتایا کہ اگر درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تو یہ بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں جس سے کیس کا ٹرائل متاثر ہوگا۔ عدالت دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سابق وزیر اعظم کے بیٹے علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…