لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحر یک انصاف کے مر کزی رہنما عبدالقیوم خان کنڈی نےپارٹی چیرمین عمران خان کوایک خط لکھاہے جس میں کہاگیاہے کہ میں بطور رکن تحر یک انصاف غیرقانونی اورغیرآئینی کور کمیٹی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس (جس سے ترک صدربھی خطاب کریں گے )کے فیصلے کی مخالفت کرتاہوں ۔ا
نہوں نے اپنے خط میں لکھاکہ ترکی پاکستان کا دیرینہ دوست اور اتحاد ی ہے ،ہمیں داخلی سیاست کی وجہ سے ان کے دورے کومتنازعہ نہیں بناناچاہیے، ترک صدر کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے سے غلط تاثر جائے گا، انہوں نے اپنے خط میں چیئرمین عمران خان سے درخواست ہے کہ فیصلے پرنظرثانی کریں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا حصہ بنیں ‘تمام جمہوری مسائل کوسڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں حل ہوناچاہیے لیکن ایوان سے پی ٹی آئی کی غیرحاضری کا ووٹرز کو غلط پیغام جارہاہے جنہوں نے پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کا پارٹی کومینڈیٹ دیاتھا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آئینی طورپرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حاضری کی پابندہے ۔