اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میں واہیات سوال کے معاملے پر یونیورسٹی کی انتظامیہ برہم ہوگئی، یونیورسٹی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ۔ذرائع کے مطابق سینئر پروفیسر کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی ایک ہفتے میں ذمے داران کا تعین کرے گی،وائس چانسلر نے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنکشنل انگریزی کے پرچے میں طلبہ سے نامناسب سوال کیا گیا، سوال میں کہا گیا کہ اپنی بڑی بہن کی شخصیت پر روشنی ڈالیں۔یونیورسٹی کی جانب سے میٹرک کے واہیات سوال میں پوچھا گیا کہ بہن کی عمر کیا ہے، جسمانی ساخت کیسی ہے، قد کیا ہے، کیسی دکھائی دیتی ہے اور رویہ کیسا ہے؟سوالیہ پرچہ دیکھنے کے بعدامتحان دینے والے طلبہ کو ذہنی کوفت اور اذیت محسوس ہوئی ۔