دبئی /کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کے بعد خالد مقبول صدیقی کی دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیاتاہم ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے تردید کی گئی ہے ٗ
دبئی میں موجود پی ایس پی رہنماؤں کے پرویز مشرف سے رابطے ہیں،سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں ٗ ابق صدر آصف علی زرداری کی اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور گورنرسندھ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،زرداری کے دبئی پہنچنے کے ساتھ ہی کراچی کے کئی اور سیاستدان دبئی میں ہیں۔