جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

مجھے کوئی نہیں روک سکتا!اہم سیاسی جماعت میں شمولیت،جاوید ہاشمی نے اعلان کردیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ملتان (این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک بار پھر مسلم لیگ میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی طورپر مسلم لیگی ہوں اور مجھے مسلم لیگ میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان ایک سوال پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ بنیادی طور پر مسلم لیگی ہو جانا چاہوں تو کون روک سکتا ہے ، ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ ملک کے اندر قوتوں کو ڈی سنٹرلائز کر کے صوبے زیادہ بنانے چاہیے تاکہ وہ اپنے مسائل حل کر سکیں ، یہ سوچ اب چھوڑ دینی ہو گی کہ سارے فیصلے اب پنجاب میں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے الیکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ اکثریتی حمایت کچھ نہیں ہوتی ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اب دوسرے ممالک میں ٹانگ اڑانے والا ملک نہیں رہا اسکے اپنے ملک میں آگ لگی ہے ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ دوسرا گوربا چوف ہے لیکن یہ اس سے بھی بدتر ہو گا جسکی پالیسیوں سے امریکہ تقسیم ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چائنا ہمارے ملک میں آیا ہے ، چائنا دینے والا اور امریکہ لینے والا ہے اسکی معیشت اور ڈالر بیٹھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ نیا تھنک ٹینک بنا کر آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کریں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں اکثریت کا ووٹ ، طاقت کا نہیں تباہی کا ووٹ بن جائے گا ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مقررہ مدت پوری نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکا 4 سالوں سے 15 سال کے درمیان ٹکڑے ٹکڑے ہو کر جزیرے کی شکل اختیار کر لے گا ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایران ، عراق ، لیبیا اور اب حوثی باغیوں کے ہاتھوں سعودی عرب کی افواج تباہی کے دہانے پر ہیں ٗمودی کی پالیسی بھارت کو تباہ کر دے گی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…