ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاسپورٹ اورشناختی کارڈبنوانے والوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے آن لائن شکایت منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔آن لائن نظام کے تحت کوئی شہری کسی نادرا ملازم کے خلاف شکایت درج کراسکے گا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایسے کام گڈ گورننس اور عوامی بھلائی کے لئے ہوتے ہیں، واشنگٹن سے یورپتک دنیا بھر سے کوئی بغیر کاغذات اب پاکستان نہیں آسکتا۔

ایف آئی اے کو9نومبر کی چھٹی کے جھوٹے نوٹیفکیشن کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انتشار اور تشدد کی سیاست پھیلانے والوں کے لئے میں ڈکٹیٹر ہوں۔ یہ بات انہوں نے نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آبادمیں آن لائن شکایت منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن نظام کے تحت کوئی شہری کسی نادرا ملازم کے خلاف شکایت درج کراسکے گا۔امیگریشن کا سخت نظام بھی سخت کر دیا ہے ۔فروری 2017 سے ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس ہوگا،نادرا سے کرپشن کم کرنے میں کوشش کی،6 سے 7 سو اہلکار نکالے جا چکے ہیں۔ لوگوں کو آسانی فراہم کرنے کی پوری کوشش کی ہے ،نادرا کے شکایات سسٹم کو تمام آفسز تک پہنچائیں گے،نادرا کے اس نظام کی میں خود مانیٹرنگ کرونگا،نادرا کو چند کرپٹ لوگوں نے بدنام کیا ہوا ہے،قومی ڈیٹا بیس میں کرپٹ افراد کی کوئی جگہ نہیں، آئندہ چھ سے سات ماہ میں بہتری دیکھنے کو ملے گی،وزیر داخلہ نے کہا کہ نو نومبر کو چھٹی تھی نہیں تو اعلان کیوں کیا جاتا،ایف آئی اے کو جھوٹے نوٹیفکیشن کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات کو کم کرنے کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم کو کاروائی کا کہا ہے

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…