اسلام آباد (نیوزایجنسی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سب سے زیادہ خوف پاک فوج سے ہے،عوام کی اکثریت نواز شریف سے تنگ ہوچکی ہے اور نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں،حکومت نے نیوز لیکس کے معاملے کو دفن کرنے کیلئے ہی کمیٹی بنائی ہے، پاناما لیکس کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں چلاگیا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ نوازشریف تحقیقات تک عہدے سے الگ ہوجائیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستمبر 2007 کو میں ایئرپورٹ پر موجود تھا،خواجہ آصف ، خواجہ سعد سے پوچھیں 2007 میں کہاں تھے؟عدلیہ بحالی کی تحریک میں ن لیگ نہیں ،پی ٹی آئی نکلی تھی۔ نومبرسے قبل حالات خرابی کی طرف جارہے تھے،ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے ہمیں احتجاج کی اجازت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ عدالت کی اجازت کے باوجود حکومت نے کارکنوں پر تشددکیا، عثمان ڈارکا کیس ٹیکنیکل ہے۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ آراوزذمہ دار ہیں،ہزاربیلٹس کی تصدیق نہیں ہوسکتی تھی،طاقتورہمیشہ انصاف سے اوپررہتاہے،کمزور اورغریب طبقے کو انصاف نہیں ملتا۔ 22 سیاسی جماعتوں نے کہا 2013 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی مگر پی ٹی آئی واحدجماعت تھی جس نے تحقیقات کی بات کی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ادارے جب اپنا کام نہیں کرتے توحالات خرابی کی طرف جاتے ہیں،نوازشریف این آر اوسائن کرکے 10 سال کے لئے ملک سے باہر چلے گئے تھے۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ نیب کے پاس موجود ہیں،ایف آئی اے اور نیب کچھ نہیں کررہے کیونکہ نوازشریف وزیراعظم ہیں
نوازشریف کوکس کاسب سے زیادہ خوف ہے کہ ان کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں،سینئرسیاستدان نے وزیراعظم کی بڑی کمزوری پکڑلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا



















































