ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

صوبے کے دو اہم عہدوں پر وزیراعلیٰ اور گورنر کی عمروں کا فرق ایک بار پھر بڑھ گیا ہے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کراچی(آن لائن)سندھ میں 80 سالہ وزیراعلیٰ کے بعد 80 سالہ گورنر آگئے ہیں، صوبے کے دو اہم عہدوں پر وزیراعلیٰ اور گورنر کی عمروں کا فرق ایک بار پھر بڑھ گیا ہے ، موجودہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق گورنر عشرت العباد تقریباً ہم عمر ہیں ،فرق صرف6 ماہ 7 دن کا ہے، تاہم نئے گورنر کی تعیناتی کے بعد وزیراعلیٰ اور گورنر کی عمروں میں 24 سال کا فرق آگیا ہے جو قائم علی شاہ کے دور میں29 سال تھا۔سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ 80 سال کے پیٹے میں ہیں ،3 بار وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے پر فائز رہے اور رواں سال 26 جولائی کو استعفا دیتے وقت ان کی عمر 82 سال 317 دن تھی۔قائم علی شاہ نے وزارت اعلیٰ کا زیادہ وقت اپنے سے 30 سال کم عمر گورنر سندھ کے ساتھ گزارا ،سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد عمر میں ان سے 30سال چھوٹے تھے، عمر کا یہ فرق ان دونوں عہدوں کے درمیان اب بھی رہے گا۔نئے گورنر سندھ بھی 20 دن بعد80برس کے ہوجائیں گے، یکم دسمبر1937ء کو پیدا ہونے والے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی اپنی زندگی کی 79 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ان سے 24 سال چھوٹے ہیں،80 سالہ دونوں رہنماؤں میں ایک اور قدر مشترک بھی ہے ،دونوں وکالت کے شعبے سے وابستہ رہے۔مراد علی شاہ بھی ایک وکیل ہیں جبکہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی بھی وکالت کی سیڑھی چڑھ کر ہی جج اور پھر چیف جسٹس آف پاکستان بنے۔.‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…