زبانی جمع خرچ کی بجائے کام کرکے دکھانا ہوگا،محکموں کووسائل دیئے اب نتائج بھی دیں ،شہبازشریف

11  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں ٹریفک نظام کی خراب صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اوراس ضمن میں متعلقہ اداروں کی سخت سرزنش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو اب جاگنا ہوگا، زبانی جمع خرچ کی بجائے کام کرکے دکھانا ہوگا اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔ ٹریفک جام اور سڑکوں پر عوام کو گھنٹوں انتظار کی کوفت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے متعلقہ اداروں اور محکموں کو وسائل فراہم کئے ہیں تو انہیں نتائج بھی دینا ہوں گے۔ صوبہ بھر میں انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکو ں کی کشادگی، فلائی اوورز اور انڈرپاسز کی تعمیر سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آنے کی بجائے آج بھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔ وہ آج یہاں لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹریفک نظام کی صورتحال اور اسے بہتر بنانے کے حوالے سے اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور سمیت صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں عوام کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے اور انہیں گھنٹوں انتظار کی کوفت سے گزرنا پڑتا ہے۔

عوام کے ساتھ سرکاری ملازمین، طلبا و طالبات اور دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی دفاتر میں بروقت پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ کے نئے چیلنجز پر پورا اترنا اور اس مقصد کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنا متعلقہ اداروں اور محکموں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود ٹریفک نظام کے حوالے سے عوام کو پیش آنے والی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہوں، میں صوبے کے عوام اور اللہ کو جوابدہ ہوں۔ عوام نے مجھے اپنی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے اور ان کی مشکلات حل کرنا میری اولین ذمہ داری ہے۔ میرے شب و روز نظام کی بہتری اور عوام کو ہرممکن سہولتوں کی فراہمی پر صرف ہوتے ہیں۔ مجھے کسی صورت ٹریفک نظام کی موجودہ صورتحال برداشت نہیں۔ متعلقہ محکمے اور ادارے اگر تسلسل کے ساتھ ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے منصوبہ بندی کرتے، جدید ٹیکنالوجی اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے اقدامات کرتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں سڑکوں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھ کر عوام کو سہولت فراہم کی جاسکتی ہے اور یہ ایک ایسی خدمت ہے جس پر عوام آپ کو دعائیں دیں گے کیونکہ عوام چاہتے ہیں کہ انہیں اس ضمن میں بہترین خدمات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو جاگنا ہوگا اور ٹریفک نظام کو ہر قیمت پر بہتر بنانا ہوگا۔

وسائل کی کوئی کمی نہیں، متعلقہ اداروں اور محکموں کو وسائل فراہم کئے ہیں لیکن اب انہیں ہر صورت نتائج دینا ہوں گے۔ اجلاسوں کے دوران دلکش بریفنگز کی بجائے اب ٹریفک کی بہتری کیلئے عملی طور پر اقدامات کرکے عوام کی مشکلات کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک نظام کو بہتر بنانا متعلقہ ادروں اور محکموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری اسی صورت پورا کرسکیں گے جب ان میں احساس ذمہ داری پیدا ہوگا ۔ کتنے افسو س کی بات ہے کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی لاہور پارکنگ کمپنی نے روٹری پارکنگ مشینیں نہیں منگوائیں جس سے پارکنگ کے مسئلے کو کافی حد تک ٹھیک کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بہتری کیلئے اجلاسوں میں جو فیصلے کئے گئے ان پر بھی ان کی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہوچکا، اب متعلقہ اداروں کو پوری طاقت اورمحنت سے ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا۔ ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کی میں خود صدارت کروں گا اور باقاعدگی سے ٹریفک نظام کی بہتری اور عوام کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لوں گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام اور ٹریفک پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…