جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، شہباز شریف

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور عالمی بینک سمیت بین الاقوامی ادارے آج پاکستان میں تیز رفتار ترقی اور غربت کی شرح میں نمایاں کمی کابرملا اعتراف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیز رفتار ترقی اور غربت کی شرح میں کمی موجودہ حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے۔آج پنجاب سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے رفتار اور معیار کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں۔ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو فروغ دے کر اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے جس کی 70 سالہ تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت سے ہی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور غربت کی شرح میں کمی آتی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان معاشی خودمختاری کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے اور انشاء اللہ محنت، عزم اور جذبے سے کام کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر طے کریں گے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…