بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

دنیا میں ہم تنہائی کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟پرویز مشرف کا انٹرویو،حیرت انگیز دعوے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لندن (آئی این پی) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ میں اب مکمل طو رپر صحت مند ہوں‘ مگر مقدمات کی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہا‘ عدالتیں ٹھیک فیصلہ نہیں کر رہیں ‘ بھارت سے متعلق حکومتی پالیسی میں بہتری آئی ہے ‘ حکومت کو فوج سے ڈپلومیسی سیکھنی چاہیے ‘ مجاہدین کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف لڑ رہے ہیں ‘

دنیا میں ہم تنہائی کا شکار فوج کی وجہ سے نہیں حکومتی پالیسی کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ میں قومی سطح کا لیڈر ہوں۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی مقدمات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں آ رہا۔ میرے خلاف غیر آئینی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ عدالتیں غلط فیصلے کر رہی ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے مگر کیسز کی وجہ سے واپس نہیں آ رہا۔ انہوں نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارت پاکستان کو اکسا رہا ہے۔ ہمیں بھرپور جواب دینا پڑے گا پھر بھارت خود ہی ٹھیک ہو جائے گا۔ بھارت سے متعلق حکومتی پالیسی میں کچھ بہتری آئی ہے۔

بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج کی وجہ سے نہیں حکومتی پالیسی کی وجہ سے تنہا ہو رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ فوج سے ڈپلومیسی سیکھے ‘ سابق صدر نے کہا کہ میں قومی سطح کا لیڈر ہوں کوئی ایسا شخص نہیں جو ایم کیو ایم کو متحد کر سکے۔ امریکہ کا صدر کوئی بھی ہو پاکستان کو فرق نہیں پڑتا۔ 18 ویں ترمیم نے وفاق کو کمزور کیا۔ صوبے چھوٹے ہونے سے مسائل حل ہوں گے



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…