منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کا نام ہی یوٹرن ،گورنربارے اہم مطالبہ سامنے آگیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کو پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی پاداش میںعہدے سے ہٹا یا تو پھر ان الزامات کی تحقیقات کرانا بھی اس کی ذمہ داری ہے ۔ڈاکٹرعشرت العباد خان نے 14سال صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے ۔مصطفی کمال کو بھی جواب دینا ہوگا کہ ہوگا کہ وہ اتنے طویل عرصے تک خاموش کیوں رہے ۔عمران خان کا نام ہی یوٹرن ہے ۔جب اسلام آباد میں ان کے کارکنوں پر ڈنڈے پڑرہے تھے تو وہ بنی گالہ میں پش اپس لگارہے تھے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے بدھ کو ملیر کے علاقے کوہی گوٹھ میں مسلم لیگ (فنکشنل )کے رہنما جہانزیب شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے لالہ غفور کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ہم پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ذوالفقار علی بھٹو ایک سحر انگیز شخصیت کے مالک تھے ۔عوام آج بھی بھٹو کے نام پر ووٹ دیتے ہیں ۔جتنے بھٹو ہم سے چھینے گئے ہیں اس سے زیادہ بھٹو پارٹی میں آتے رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ روٹھنے اور منانے کا سلسلہ چلتا رہتا ہے ۔یہ سب دیکھ کر ہی بلاول بھٹو زراری نے پارٹی تنظیموں کو تحلیل کیا ۔تنظیم نو سے پارٹی کو نیا جذبہ ملا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان بنی گالہ کے چھپے رستم ہیں ۔جس وقت ان کے کارکنوں پر اسلام آباد میں ڈنڈے پڑرہے تھے وہ اپنے گھر میں پش اپس لگانے میں مصروف تھے ۔ہمارا مقابلہ کرنا ہے تو ایسے کام نہیں چلے گا بلکہ سینہ ٹھونک کر آگے آنا ہوگا ۔عمران خان کا تو اب نام ہی یوٹرن ہوچکا ہے ۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف عدالتوں میں آکر روتے تھے کہ مجھے جیل میں مچھر کاٹ رہے ہیں اور مجھے چارپائی تک نہیں دی جارہی ہے ۔جس آمر نے ان کی حکومت کا تختہ الٹا وہ اسی کو درخواست دے کر علاج کے بہانے بیرون ملک چلے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ عبدالحکیم بلوچ نے ملیر کے علاقے کی ترقی کے لیے وزارت کو لات ماری ہے ۔این اے 258کے ضمنی انتخاب میں ہمارا کسی سے مقابلہ نہیں ہے ۔اگر کوئی مخالف ہوتا تو الیکشن لڑنے کا مزا بھی آتا ۔انہوںنے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورے ملک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اگر ڈاکٹرعشرت العباد خان کو پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی بناء پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے تو پھر یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے وہ ان الزامات کی تحقیقات بھی کرائے ۔مصطفی کمال نے گورنر پر الزامات لگانے میں بہت تاخیر کردی ہے ۔مصطفی کمال بتائیں کہ وہ 2002سے 2016تک کیوں خاموش رہے ۔گورنر سندھ نے 14سال تک صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…