لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے دعوی کیاہےمجھے پہلے ہی معلوم ہوگیاتھاکہ عمران خان کا2نومبرکودھرنانہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ دھرنانہ ہونے کامجھے معلوم تھاکہ یہ معلوم نہیں تھاکہ یہ دھرناکیسے منسوخ ہوگااس لئے عوام کے سامنے تماشابننے کے بجائے اس معاملے میں عمران خان کاساتھ ہی نہیں دیا۔
ڈاکٹرطاہرالقادر ی نے پاناماپیپرز لیکس کے بارے میں بتایا کہ ایک امام مختص ہو گا جس پر دونوں فریق متفق ہوں گے اور دونوں فریق ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر پاناما لیکس کا نماز جنازہ ادا کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے پر اتفاق ہو چکا ہےاوراب پانامالیکس کے معاملے پرماسوائے اعلی عدلیہ کے کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔