اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شہیدہونے والے معروف قوال امجدصابری کے بھائی طلحہ صابری نے کہاہے کہ اس سے قبل بھی بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کامتعدد باراعلان ہوچکاہے تاہم اصل لوگوں کی گرفتار ی سے متعلق کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے طلحہ صابری نے کہاکہ ہربارقاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے خبریں میڈیاکے ذریعے ہی ہمیں موصول ہوئی ہیں
تاہم کسی حکومت ادارے نے باضابطہ طورپرکوئی رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ میرے بھائی کے اصل قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے کچھ کہناقبل ازوقت ہوگاکیونکہ اس سے قبل بھی متعدد افراد کوگرفتارکرکے اصل ملزم ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اصل قاتل سامنے لائے جائیں ۔طلحہ صابری نے کہاکہ اصل قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے ابھی بھی کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ میرے بھائی کے قاتلوں کوگرفتارکرکے سرعام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی کسی بے گناہ کوقتل کرنے کی ہمت بھی نہ کرسکے ۔