پشاور(این این آئی)پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سابقہ صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان کے زیر صدارت ڈھیری جولاگرام میں خان بہادر کے قیادت میں ایک عظیم الشان شمولیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں حاجی بہادر خان،محمد جاوید ،محمد سلیم ،امتیاز خان،محمد نظیر ،محمد شیر خان،نور خان ،سلطان روم،سیلمان نے اپنے خاندانوں اور ہزاروں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر بلاول بھٹو زرداری کے قیادت اور محمد ہمایون خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ،شمولیتی تقریب سے محمد ہمایون خان اور دیگر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013کے الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو ووٹ دیکر غلطیاں سرزد ہوئی جس پر آج افسوس کا اظہار کرہے ہیں پی ٹی آئی حکومت کے غیر سنجیدہ طرز سیاست اور عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی پر عوام سراپا احتجاج ہے لوگ زہنی بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں مہنگائی،بے روزگاری،امن وامان کے بڑھتے مسائل ،لوڈشیڈنگ،ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری نا کرنا ،ٹھیکداروں سے ضالمانہ انکم ٹیکس وصولی پر صوبے کے عوام رل رہے ہیں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملاکنڈمیں جو ریکارڈترقیاتی کام ہوئے سکول ،کالجز بنے لیکن موجودہ حکومت کی عدم توجہ سے عوام شدید مایوسی کا شکار ہے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوختم کرنے والے خود مٹ جائینگے بلاول بھٹو زرداری کے سیاست میں آنے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہے جہاں بھی جاتے ہے عوام بھٹو خاندان کے سپوت بلاول بھٹو کاعظیم شایان شان اور تاریخی استقبال کر کے شہیدوں کے خاندان سے اپنے محبت کا اظہار کررہے ہیں عوام کے دل اب بھی بھٹو خاندان کے ساتھ دھڑکتے ہیں وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو کے قیادت میں ملک کے چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی پارٹی پہلے سے زیادہ مظبوط اور منظم ہورہی ہے جس میں لوگ جوگ در جوگ شامل ہو رہی ہے۔
پیپلز پارٹی میں خوشیوں کا سماں۔۔تحریک انصاف کی کئی وکٹیں گر گئیں۔۔۔کتنے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
وراثت
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































