ملتان(آن لائن)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر پاناما لیکس پر وزیر اعظم ا ستعفیٰ دے دیں تو اس سے ملک کو فائدہ ہو گا نقصان نہیں کیونکہ آئین کے مطابق بھی ملک وزیراعظم نہیں بلکہ اسکی کابینہ چلاتی ہے ۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاناما کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے اور اس میں نیا موڑ آیا ہے تاہم نواز شریف کو اس معاملے پر استعفیٰ دیکر اپنی پارٹی کی تربیت کرنی چاہئے تھی کیونکہ یہ تاثر عام ہے کہ حکومت کے تمام فیصلے وہ خود اور انکی فیملی کرتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کی خبر لیک ہوئی ہے اس کی بھی تفصیلات آرہی ہیں ۔ جاوید ہاشمی نے 65 سال سے زائد عمر کے سیاست دانوں کو بھی مشورہ دیا کہ وی ایلڈر کونسل بنا کر اپنی اپنی پارٹی کی تربیت کریں ۔جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی 7 محرم کو ہوئی تھی تاہم کے پی کے میں دہشت گردی کی وجہ سے اسے خفیہ رکھا گیا جسکی نہ اسلام اور نہ ہی معاشرہ اجازت دیتا ہے ۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بھی ہو گا اسکی مجبوری ہو گی کہ وہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرے ۔
عمران خا ن کی شادی 7محرم کو ہوئی مگر اسے کیوں خفیہ رکھا گیا ؟ مخدوم جاوید ہاشمی نے بڑے راز پر سے پردہ اٹھا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکول مزید 4 دن بندحکومت کا ایک اور اہم فیصلہ سامنے آ گیا
-
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری
-
خوشخبری ،نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے اہم اعلان
-
750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے
-
این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ، شدید سردی اور برفباری کی لہر کا امکان
-
عرب ممالک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کس کے کہنے پر بنایا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
رمضان المبارک سے قبل ، عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر
-
ڈالر کے 250 روپے سے نیچے آنے کے قوی امکانات ہیں، ملک بوستان کا دعویٰ
-
16 جنوری سے 23 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان















































