اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سلامتی کونسل کی کمیٹی کی خبرلیک ہونے کے بعد خبرنہ روکنے پروزیراطلاعات پرویزرشید کوذمہ دارقراردیکران سے وزارت واپس لے لی ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے معروف تجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیاہے کہ نیوزگیٹ سکینڈل کی تحقیقات کےلئے جس سابق جج کوتحقیقاتی کمیٹی کاسربراہ بنایاگیاہے اس کے نام کوبھی تحریک انصاف مستردکردیاہے ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیاکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ سابق جج عامرخان کو2013کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے نگران وزیراعلی کے طورپرنام بھیجاتھالیکن نجم سیٹھی کوعام انتخابات 2013میں نگران وزیراعلی بنادیاگیاجبکہ نجم سیٹھی کانام پاکستان پیپلزپارٹی نے پیش کیاتھاجبکہ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیرکومسلم لیگ (ن)2013کے انتخابات میں نگران وزیراعظم بنواناچاہتی تھی لیکن وہ نگران وزیراعظم نہ بن سکی ۔