لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ وہ دنیابھرمیں ٹی وی چینلز کو انٹرویو کے پیسے نہیں لیتےلیکن آپ لوگوں کو پانچ دس ہزار ڈالر فی انٹرویو مجھے دینے چاہئیں ،لیکچر دینے کا ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر لیتا تھا ۔ایک نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے پرویزمشرف نے کہاکہ مجھ پر کرپشن کا ایک روپیہ حرام ہے،
میری کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے،لندن میں میرے پاس رہنے کو کچھ نہیں تھا اس لیے دوست کے گھر میں رہا۔انہوں نے کہاکہ میں بہت غریب ہوگیا تھا،سعودی شاہ عبداللہ نے بھائیوں کی طرح میری مدد کی اورشاہ عبداللہ کے جہاز میں بیٹھ کر لندن میں آیا ہوں۔پرویزمشرف نے انکشاف کیا کہ میں نے لیکچرز دیئے اور کتاب لکھی تو میرے حالات بہتر ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ میں چالیس منٹ کے ایک لیکچر کا ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز لیتاتھا اور بھارت میں بھی لیکچر دیئے ۔ اس موقع پرویز مشرف نےکہاکہ کہ وہ ٹی وی شوز کے پیسے نہیں لیتاہوں ۔