تشدد کا الزام، پی ٹی آئی کارکن نے بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلورپر مقدمہ درج کرا دیا

  پیر‬‮ 7 ‬‮نومبر‬‮ 2016  |  19:19

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) اے این پی کے رہنما ہارون بلور کے خلاف پی ٹی آئی کارکن پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ہارون بلور نے بھی تحریک انصاف کے کارکن اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ دونوں کے درمیان جھگڑا ایک جنازہ پر ہوا جس میں شہید بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور کے گارڈز نے مزاحمت کی جس پر پی ٹی آئی کارکن اورنگزیب نے ہارون بلور کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

جس میں تحریک انصاف کے کارکن پر تشدد کا الزام ہے ایف آئی آر تھانہ پھندو میں درج کی گئی جس میں ہارون بلور کے 6گارڈز بھی نامزد ہیں۔ ہارون بلور نے بھی پی ٹی آئی کے کارکن اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق اورنگزیب نے نماز جنازہ کے دوران ہارون بلور پر پستول تانا تھا اس حوالے سے اے این پی رہنما ہارون بلور نے بتایا کہ نماز جنازہ کے بعد اورنگزیب نے مجھ پر پستول تانا بعد میں معلوم ہوا اورنگزیب پی ٹی آئی کا کارکن ہے میرے سکیورٹی گارڈز نے اورنگزیب کو دبوچ لیا تحریک انصاف نے پولیس پر دبائو ڈال کر میرے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان اور جاپانی لوگ

ٹوکیو شہر کے درمیان 16مرلے کا ایک عام سا گھر ہے‘ یہ گھر کسی بھی طرح قابل توجہ یا پرکشش نہیں‘ آپ اگر پاکستانی ہیں تو آپ اس پر توجہ دیے بغیر چپ چاپ گزر جائیں گے لیکن میں اگر آپ کو یہ بتا دوں یہ دنیا کی ساتویںبڑی کار ساز کمپنی ہونڈا کے سی ای اوکا گھر ہے تو ....مزید پڑھئے‎