بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

اگر میں مر گیاتو مسلم لیگ (ن)۔۔۔! جاوید ہاشمی نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پرویزمشرف نے ہمیں جنگ میں پھنسا کراقتدارپرقبضہ کیا۔ میں جمہوریت کوبچانے کیلئے جنگ لڑی،چنداداروں نے مجھے الیکشن میں ہراکراسمبلی سے باہرکردیا۔عہدے کیلئے کبھی کسی کو نہیں کہالیکن مسلم لیگ(ن)کے جھنڈے میں لپٹ کردفن ہونا پسند کروں گا۔امریکہ کے الیکشن میں ہیلری کی جیت کے امکان روشن ہیں۔شیخ رشید کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں ہے۔تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں،خود کو سیاسی تحریک کہلواتی ہے۔دسمبرتک پارلیمنٹ بھی رہے گی اور حکومت بھی۔جنرل راحیل شریف خداوندکاتحفہ ہے،آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان کوبچایا۔ملتان میں اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں اسمبلیاں5سال پوری نہیں کرتیں۔اسمبلیاں مدت کریں گی توجمہوریت مضبوط ہوگی۔،

خواہش ہے کہ موجودہ اسمبلی بھی مدت پوری کرے۔وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔پارلیمنٹ تمام مسائل کے باوجود 2018 تک اپنا ٹائم پورا کرے گی۔دسمبرتک پارلیمنٹ بھی رہے گی اور حکومت بھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف سے احتساب مانگا جا رہا ہے تو مانگا جانا ضروری ہے ۔پانامہ لیکس کا مسئلہ سپریم کورٹ میں ہے ۔ سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہے پوری قوم کو سپریم کورٹ پر اعتماد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خود کو سیاسی جماعت نہیں کہتی تحریک کہتی ہے میں بھی تحریک سمجھ کر گیا تھا ۔ تحریک انصاف کی کوئی سیاسی تربیت نہیں ہوئی۔عمران خان نے اسلام آباد پرکنٹرول کا کہا،خود بنی گالہ میں بیٹھے رہے۔

عمران خان کارکن اکٹھے نہ کرسکے توشام کو یوم تشکر کا اعلان کردیا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے عمران خان کا افسوس ہوا عمران خان نے جو دعوی کیا تھا کہ اسلام آباد میرے کنٹرول میں ہوگا وہ آدمی جان دے دیتا مگر وہ خود بنی گالہ میں بند ہوکر بیٹھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جنگ ایک فرد کیلئے نہیں، جمہوریت کوبچانے کیلئے جنگ لڑی۔پارلیمنٹ کو توڑنے والی قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے جدوجہدکی جس کے نتیجے میں مجھے چندقوتوں نے الیکشن میں ہرایا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سمیت پورے خاندان کا احتساب ہونا چاہیے۔وزیراعظم بھی اپنادفاع خودکریں۔وزیر اعظم پاناما لیکس پراپنا دفاع بہترطریقے سے کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف خداوندکاتحفہ ہے۔ضرب عضب کے ذریعے بہت ساری کامیابیاں حاصل کیں۔سی پیک ملک کی بقاء کا پروگرام ہے۔امریکہ کے الیکشن میں ہیلری کی جیت کے امکانات روشن ہیں۔انڈیا ڈونلڈٹرمپ کو سپورٹ کررہا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…