پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

باشعور عوام نے پاکستان کی قسمت کھوٹی کرنے والوں کی منفی سیاست کو کھوٹا کر دیا ہے،شہبازشریف

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اتوارکے روز یہاں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باشعور

عوام نے اپنے مثبت طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ اب کسی کو ذاتی مفادات کیلئے پاکستان کی قسمت کھوٹی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ شفافیت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست کے سامنے الزام تراشی، انتشار، افراتفری اور جھوٹ کی منفی سیاست کو مات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم تخریبی سیاست کرنے والو ں کے چہروں اور ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے۔ دھرنا پارٹی کی ترقی اور خوشحالی کے تیز سفر کو روکنے کی ناپاک سازش عوام نے ناکام بنائی اور انتشار کی سیاست سے یکسر لاتعلق رہے اور باشعور عوام نے پاکستان کی قسمت کھوٹی کرنے والوں کی منفی سیاست کو کھوٹا کر دیا ہے۔ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کے پیچھے دراصل ملک کی تیزرفتارترقی اور عوام کی خوشحالی کا خوف تھا۔دھرنا گروپ خوفزدہ ہے کہ اگر ملک میں جاری عوامی فلاح و بہبود اور توانائی کے منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی ذاتی مفادات کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا

اور قومی وسائل عوام کو سہولتیں فراہم کرنے پر خرچ کرنے کے بجائے اپنی جیبیں بھریں،اسی طرح دور آمریت میں ترقیاتی سکیموں کے نام پر کرپشن اورلوٹ مار کا بازار گرم رہاجبکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے منصوبوں میں شفافیت اوراعلی معیار کے رحجان کو فروغ دیا ہے اوراربوں روپے کے قومی وسائل بچا کر نئی مثال قائم کی ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلا جواز تنقید کرنے والے عوام کی ترقی نہیں چاہتے اور اپنے دور حکومت میں عوام کو نظر انداز کرنے والوں کو اب عوامی فلاح کے منصوبوں پر تکلیف ہو رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان سے جہالت،بے روزگاری اورمایوسی کے اندھیرے چھٹ جانے کا وقت آگیا ہے ۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ملک کی ترقی و خوشحالی کاضامن ہے۔ سی پیک کے تحت پاکستان بھر میں لگنے والے اربوں ڈالر کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک کی تقدیر بدلے گی۔ سی پیک کے تحت 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری صرف توانائی کے منصوبوں میں کی جارہی ہے اور توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک روشن ہوگا اور اندھیرے چھٹ جائیں گے جس سے گزشتہ کئی برس سے لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا قوم کو راحت ملے گی۔توانائی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف وافر بجلی دستیاب ہوگی بلکہ عوام کو سستی بجلی ملے گی۔سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تکمیل سے تجارتی ،معاشی اورسماجی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں آج پاکستان بہت بدل چکا ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر شعبے میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور آئندہ ڈیڑھ برس میں ترقی و خوشحالی کا سفر پہلے سے بڑھ کر جاری و ساری رہے گا۔سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف جس محنت کے ساتھ عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں اس کی مثال نہیں ملتی اور موجودہحکومت نے شفافیت کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچا کر نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں بہتر ہوتی صورتحال کا عالمی ادارے بھی برملا اعتراف کر رہے ہیں اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان حالات میں منفی اور انتشار کی سیاست ملک و قوم کی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…