منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیوزگیٹ سکینڈل میں برطرف وزیراطلاعات پرویزرشید کو بڑی حمایت مل گئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا شاندار استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر پرویز رشید کو دوبارہ ہاؤس میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ،عہدہ آنی جانی چیز ہے ،پرویز رشید نے وزارت کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،ہر ادارے میں اپنے رولز کے مطابق تحقیقات ہوتی ہیں،جج کیخلاف تحقیقات آرٹیکل 209 کے تحت اور فوج میں کسی کیخلاف تحقیقات آرمی ایکٹ کے تحت ہوتی ہیں،اسلئے سینیٹرز کے بارے میں تحقیقات سینٹ کی اخلاقیات کمیٹی کے ذریعے ہونی چاہئیں اور اسی طرح انگریزی اخبار میں شائع قومی سلامتی اجلاس سے متعلق خبر

کے معاملے پر پرویز رشید سے تحقیقات بھی سینٹ کی اخلاقیات کمیٹی کے ذریعے ہی ہونی چاہئیں، پورا ایوان اپنے معزز سینیٹر پرویز رشید کے ساتھ ہے اور وہ چاہیں تو ہم یہ معاملہ اٹھا سکتے ہیں ۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی اور ارکان نے وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد پہلی دفعہ آمد پر سینیٹر پرویز رشید کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹر پرویز رشید کو دوبارہ ہاؤس میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ،عہدہ آنی جانی چیز ہے ،پرویز رشید نے وزارت کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،انگلش اخبار میں قومی سلامتی اجلاس سے متعلق خبر کے معاملے کے بعد پرویز رشید سے کئی دفعہ رابطہ کر نے کی کوشش کی،اور پرویز رشید کے گھر پر بھی پیغام دیا مگر ان سے رابطہ نئی ہوسکا،پرویز رشید سے رابطہ کرنے کا مقصد صرف ان سے اظہار یکجہتی کرنا تھا کہ انگلش اخبار میں قومی سلامتی اجلاس سے متعلق خبر کے معاملے پرسینیٹ پرویز رشید کیساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ سینیٹر پرویز رشید کیخلاف انگلش اخبار میں قومی سلامتی اجلاس سے متعلق خبر کے معاملے پر تحقیقات شروع کی جا رہی ہیں،ہر ادارے میں اپنے رولز کے مطابق تحقیقات ہوتی ہیں،جج کیخلاف تحقیقات آرٹیکل 209 کے تحت اور فوج میں کسی کیخلاف تحقیقات متعلقہ ایکٹ کے تحت ہوتی ہیں،اسلئے سینیٹرز کے بارے میں تحقیقات سینٹ کی اخلاقیات کمیٹی کے ذریعے ہونی چاہیے،پرویز رشید چاہیں تو یہ معاملہ اٹھا سکتے ہیں ۔ تما م سینیٹرز نے بھی سینیٹر پرویز رشید کاڈیسک بجاکر خیرمقدم کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…