اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر شریف فیملی کے بیانات ریکارڈ پر ہیں، شریف فیملی کا اعتراف جرم ہی ان کے خلاف سب سے بڑا ثبوت ہے،عدالتوں سے انصاف کی امید ہے،عدالتوں پر اعتماد ہی نہیں دلی احترام بھی کرتے ہیں۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے سینئرقانون دان ڈاکٹربابراعوان سے ملاقات میں کیا جنہوں نے بنی گالہ میں اُن سے ملاقات کی۔اس موقع پربابر اعوان نے پانامہ لیکس اور سیکیورٹی لیکس پر عمران خان کو قانونی اور آئینی بریفنگ بھی دی،
ملاقات میں پانامہ لیکس مقدمے پر قانونی مشاورت کی گئی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ پانامہ لیکس کے معاملے پر شریف فیملی کے بیانات ریکارڈ پر ہیں۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں پر اعتماد ہی نہیں دلی احترام بھی کرتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کا اعتراف جرم ہی ان کے خلاف سب سے بڑا ثبوت ہے۔اس موقع پر سینئرقانون دان ڈاکٹربابراعوان نے کہاکہ بالغ بچوں کی جانب سے وکالت نامے جمع کرانے میں تین ہفتے کیوں لگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے بغیر قانون پارلیمنٹ اور انصاف کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ڈاکٹربابراعوان نے کہاکہ نواز شریف اور اس کے بالغ بچوں کے میڈیا میں اعترافی انٹر ویوز بھی بڑے ثبوت ہیں۔