بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

بجلی فراہم کرنے کابڑامنصوبہ ،چوروں کی نذر،کون کون ملوث؟کمیٹی بن گئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کو لیسکو میکلورڈ گرڈ سٹیشن سے بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ چوروں کی نذر ہو گیا۔لاکھوں روپے مالیت کی کیبل چوری ، افسروں ا و رملازمین نے ملی بھگت سے ہزاروں روپے لاگت کا مقدمہ درج کروایا ، تحقیقاتی کمیٹی نے ایف آئی آر پر اعتراض لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کو بجلی فراہم کرنے کے لئے لاکھوں روپے کی خریدی ہوئی تار چوری ہو گئی
۔ذرائع نے بتایا کہ میکلورڈ گرڈ سٹیشن سے پنجاب اسمبلی کو انڈیپنڈنٹ فیڈر سے بجلی کا کنکشن فراہم کیا جانا ہے تاہم منصوبے پر کام شروع ہونے سے قبل ہی تار چوری کر لی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پانچ سو ایم سی ایم کی چار سو پچاس میٹر تار چوری کر لی گئی ہے۔ افسروں و ملازمین نے ملی بھگت سے ہزاروں روپے کا مقدمہ درج کروا یا ہے۔تار چوری کی واردات کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی نے تار چوری پر ہونے والی ایف آئی آر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری ہونے والی کیبل کی لاگت زیادہ بنتی ہے تاہم کم لاگت کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔کمیٹی میں ای ٹی راوی گرڈ سٹیشن رانا افتخار، حافظ شاہد اور ریذیڈنٹ انجینئر حافظ عثمان شامل ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…