پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ۔۔۔ افغانستان نے پاکستان سے بڑی اپیل کر دی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کابل(این این آئی)افغان صدارتی محل نے پاکستان میں گرفتارافغان خاتون شربت گل کی رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بے گناہ ہیں ،میڈیارپورٹس کے مطابق افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں کہاگیا کہ شربت گلا اپنے گھر کی واحد کفیل ہے اور اسے ہیپیٹائٹس کی بیماری بھی لاحق ہے،دنیا بھر میں پہچانے جانے والی شربت گلا کی حراست پر افغان عوام کو بہت دکھ پہنچا ہے اور اس سے پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات کو بھی نقصان پہنچے گا۔بیان میں افغان سفیر کو بھی پاکستانی حکام سے رابطے رکھنے کی ہدایت اورشربت گلا کی رہائی کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے ۔
دوسری جانب غیرملکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں پر حملوں کے غیرمہذبانہ واقعات پر عالمی تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے محکمہ تعلیم کو طلباء کو ’سفارتخانوں‘ پر حملوں کی تعلیم دینے کی ہدایت کی ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے وزارت تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ 1979ء میں ملک میں ولایت فقیہ کے انقلاب کے وقت امریکی سفارت خانے پر حملے کے واقعے کو تعلیمی نصاب میں شامل کرے اور اس واقعے ایران میں انقلاب ثانی کی حیثیت دیتے ہوئے سفارت خانوں پر یلغار کی تعریف وتوصیف کی جائے۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سنہ 1979ء میں تہران میں قائم امریکی سفارت خانے پر حملہ اور کئی ماہ تک سفارتی عملے کو یرغمال بنائے جانے کی ہدایت بانی انقلاب آیت اللہ علی خمینی کی طرف سے دی گئی تھی۔ امریکی سفارت خانے پر یلغار کے واقعے نے ایران میں متشدد طبقے کے لیے ایک نیا اصول متعین کردیا جس پر چلتے ہوئے انہوں نے برطانیہ اور سعودی عرب سمیت کئی دوسرے ملکوں کے سفارت خانوں، قونصل خانوں اور نمائندہ دفاتر پر بھی حملے کیے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…