پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

’’ پاکستانیوں کیلئے ایک ہی دن میں دوسری انتہائی بری خبر ‘‘ خوفناک حادثہ ۔۔ متعدد ہلاکتیں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پیش آنے والے خوفناک حادثے کے بعد ایک اور حادثہ پیش آ گیا ہے ۔ لاہور اسلام آباد موٹروے پر پیش آنے والے خوفناک حادثے میں 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 4افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ شدید زخمیوں میں سے بھی مزید 7 افراد دم توڑ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے پر حافظ آباد سیکشن سکھیکھی کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں۔مگر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں اس وقت تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے ۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح کراچی میں بھی ٹرینوں کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کے قڈافی ٹاؤن میں فرید ایکسپریس ریلوے لائن پر کھڑی تھی جس سے زکریا آ کر ٹکرا گئی ۔حادثے میں زکریا ایکسپریس کی تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ جس کے نتیجے میں 17 سے زائد مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 40 سے زیادہ زخمی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی آرمی کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ۔ ملیر روڈ خراب ہونے کے باعث زخمیوں کی ترسیل کے کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں جناح ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ مزید اطلاعات کے مطابق ٹرینوں میں ابھی تک زخمی پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…