بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹرینوں میں خوفناک تصادم۔۔۔ حادثے کی وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی خوفناک حادثے کی وجہ سامنے آ گئی ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غلطی کےباعث پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے کی وجہ سامنے آگئی ہے ۔ جس کے مطابق ڈرائیو ر نے سگنل کو نظر انداز کر دیا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق زکریا ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کے مابین ہونے والے خوفناک تصادم کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حادثے کی تحقیقات فیڈل انسپکٹر آف ریلوے کو سونپ دی گئی ہیں۔ جائے حادثہ کی ابتدائی رپورٹ ریلوے ہیڈکوارٹر کو ارسال کر دی گئی ہے جس کے مطابق حادثہ زکریا ایکسپریس کے ڈرائیو کی گلطی کے باعث پیش آیا ۔ زکریا ایکسپریس کے ڈرائیو ر نے سنگکل کو نظر انداز کر دیا ۔ جبکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جائے حادثہ کےمقام پر عام طور پر ٹرینیں کھڑی نہیں ہوتیں ۔
واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے لانڈھی کے قڈافی ٹاؤن میں فرید ایکسپریس ریلوے لائن پر کھڑی تھی جس سے زکریا آ کر ٹکرا گئی ۔حادثے میں زکریا ایکسپریس کی تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ جس کے نتیجے میں 17 سے زائد مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 40 سے زیادہ زخمی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی آرمی کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ۔ ملیر روڈ خراب ہونے کے باعث زخمیوں کی ترسیل کے کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں جناح ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ مزید اطلاعات کے مطابق ٹرینوں میں ابھی تک زخمی پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

1

2

5

2016-11-02

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…