جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی سفارتکار وں کی پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی حکومت نے چپ سادھ لی ‘ سینئر سیاستدان حکومت پر برس پڑیں

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بھارتی سفارتکاروں کی پاکستان میں جاسوسی کرنے میں ملوث ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے موثر جواب اور ردعمل نہ آنے کو سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا، بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر نے بھارتی تخریبی کارروائیوں اس میں سفارتکاروں کے ملوث ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا بھارت کشمیر اور سیالکوٹ پر معاہدوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اندر جاسوسی کرکے دہشتگردی کے سارے ریکارڈ توڑ دیا ہے، شیری رحمان نے کہا کلبھوش سرجیت کے بعد بلبیر سنگھ بھی پاکستان میں جاسوسی کرنے میں ملوث نکلا لیکن بھارت پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگاتا رہا ہے، جو ’ چور الٹا کوتوال کو ڈانٹے‘ کے متراف ہے، انہوں نے کہا بھارتی کی جانب سے تخریبی کارروائیوں اور سرگرمیوں کے باوجود ہماری حکومت کی خاموشی اور موثر جواب نہ دینا نہ سمجھ سے بالاتر ہے بلکہ حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، انہوں نے کہا وزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث گومگو کی صورتھال ہے، تخریبی کارروائیوں میں بلبیر سنگھ کے ملوث ہونے کی اطلاعات آنے کے باوجود حکومت کی جانب سے نہ بیان آیا اور نہ ہی پریس بریفنگ دی گئی جو تشویشناک ہے، حکومت کو ایسے حالات میں موثر جواب اور ردعمل دینا سکھینا ہوگا، انہوں نے کہا حکومتی پالیسی اور اقدامات خود حکومت اور عوام کے لیے انتشار کا باعث بن رہے ہیں جس پر حکومت کو سوچنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…