بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اگر برہان انٹرچینج پر تیسری قوت کنٹینرہٹادیتی تو۔۔۔! جاوید ہاشمی نے خطرناک دعویٰ کردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان وکٹری اسٹینڈپر پہنچے نہیں اورجشن منایا جارہا ہے۔عمران خان کو یوم تشکر نہیں یوم تضحیک منانا چاہیے۔ قوم یوم تشکراس بات کامنائے کہ ادارے ایک مرتبہ پھرتباہ ہونے سے بچ گئے۔اگر برہان انٹرچینج پر تیسری قوت کنٹینرہٹادیتی توحکومت گرجاتی۔سیاست میں کھلاڑیوں کی نہیں ،سیاسی ورکرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈانس کرنے والے بچے سیاست کو نہیں سمجھتے۔عمران خان ایک دن جیل میں کاٹنا برداشت نہیں کرسکتے وہ پش اپس لگا کرصرف نوجوانوں کومتاثرکرسکتے ہیں۔پی ٹی آئی چئیرمین نے میری بات نہیں مانی،اس لیے آج اس نہج پرکھڑے ہیں۔

عمران خان خود کو حرف کل سمجھتے ہیں۔پانامہ لیکس پر کمیشن بن بھی گیا تو کیا ایک روز میں فیصلہ آ جائے گا،عمران خان نے آج ثابت کر دیا کہ وہ سیاستدان نہیں ہیں،عمران خان کے رویے سے ایسا لگا کہ پانامہ کا مسئلہ ہی ختم ہو گیا۔گزشتہ روز ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سیاسی قائدین نے مل کرپاکستان کا جوحال کیا ہے،آج بے بسی نقطہ عروج پر پہنچی ہے۔قائدین حالات اس نہج پر لے جاتے ہیں کہ ملکی سلامتی خطرے میں پڑجاتی ہے۔سیاسی مخالفت کے اختتام پرقائدین یوم شکست منانے کا اعلان کردیتے ہیں۔عمران خان نے آج ایک طرح سے پاناما کا جواب مانگنا چھوڑ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی عمران خان کوسیاستدان سمجھتاہے جو کہ وہ ہے نہیں۔عمران خان بغیرسوچے سمجھے جمہوری نظام کو داؤ پر لگا دیتے ہیں،،عمران خان کی کور کمیٹی نے انکے فیصلے کی مخالفت کی لیکن عمران خان خود کو عقل کل سمجھتے ہیں،عمران خان کی سیاست اصل میں سی پیک کے خلاف ہے،

جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے جب کے پی کے سے آنے والے افراد کا ناطقہ بند کر دیا اور عمران خان کوپتہ لگ گیا کہ وہ دس سے بیس لاکھ لوگ اکٹھے نہیں کرسکیں گے اس لئے یوم تشکرکا اعلان کردیا،عمران خان کو یہ بتانا چاہتا ہوں یہ سیاست ہے کرکٹ نہیں ہے یہاں کھلاڑیوں کی نہیں سیاسی کارکنوں کی ضرورت پڑتی ہے،انہوں نے کہا کہ قوم یوم تشکر منائے کہ ادارے بچ گئے،سپریم کورٹ اور فوج متنازعہ ہونے سے بچ گئے،پاک فوج نے ثابت کر دیا کہ وہ نیوٹرل ہیں،برہان انٹرچینج پر اگر تیسری قوت ایک کنٹینر سائیڈ پر کرتی تو حکومت گر نہ جاتی،سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ ویر اعلی کے پی کے پرویز خٹک کی دو روز کی تقاریر سن لیں تو غفار خان اور ولی خان کو بھول جائیں،وہ علیحدہ ہونے کی باتیں کرتے رہے،

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا ہے لیکن ابھی جوابدہی کے قوانین نہیں ہیں کمیشن بنے گا وہ کونسا ایک رات میں فیصلہ دے دے گا،یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت پر سزا سنائی گئی،اس سزا کو بھی ٹھیک نہیں مانتا،انہوں نے کہا کہ میرے مشورے سے عمران خان وکٹری اسٹینڈ پر پہنچ گئے تھے لیکن اب انہوں نے کسی کی بات نہیں سنی ۔پش اپس سے شاید نوجوان متاثر ہوتے ہوں گے لیکن عمران خان ایک رات جیل میں جانا برداشت نہیں کرسکتے۔جاوید ہاشمی نے کہ نواز شریف کو پانامہ پر جواب دینا پڑے گا،مسلم لیگ ن پر بھاری ذمہ داریاں ہیں جن میں ڈان لیکس اور پانامہ لیکس سہر فہرست ہیں،عمران خان کو خوس فہمی ہے کہ وہ پوری قوم کے ترجمان ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے،پورے مسلمانوں کے واحد ترجمان قائداعظم تھے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کیلئے اسمبلی کا ہرفورم استعمال کیا جائے۔ہمارے ملک میں احتساب کاکوئی قانون نہیں ہے نا ہی کرپشن ختم کرنے کے کوئی قوانین بنائے گئے ہیں۔نوازشریف کو پانامالیکس کا جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ حافظ سعید کیساتھ ہیں ،دفاع پاکستان کونسل کا نام انہوں نے ہی تجویز کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…