جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گورنر راج لگایاگیا تو۔۔۔! ،خیبرپختونخواحکومت نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہم اپنی حکومت کی پانچ سالہ میعاد پوری کرینگے اور عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھیں گے البتہ ہم گورنر راج یا کسی غیرآئینی اقدام کی دھمکیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہونگے کرپشن فری اسلامی پاکستان ہمارا جماعتی نصب العین ہے جس کیلئے ہم مرکزی امیر سراج الحق کی کال پر بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں پاکستانی قوم ایسے قوانین نہیں مانے گی جو آئین اور دینی احکام کے منافی ہو مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں پر غیرآئینی اور خلاف شریعت قوانین مسلط کرنے کا بھوت سوارہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے خبردار کیا کہ حکمران اور مقننہ اسلامی قوانین کے نفاذ کیلئے مخلصانہ کام کریں ورنہ عوام بد اعتمادی کا شکار ہوں گے اور ملک میں خونین انقلاب آسکتا ہے جماعت اسلامی ہرقسم کے جرائم اور برائیوں سے پاک امارت اسلامی کے قیام کیلئے ملک گیر تحریک چلارہی ہے اور اگر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی

تو کسی کے حق میں بہتر نہیں ہوگا وہ دیر پائیں کے علاقوں رباط، ڈھیرئی اور بانڈگئی میں رابطہ عوام مہم کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے گاؤں ڈھیرئی میں حجرہ خائستہ نبی پر ناظم یوسی رباط سردار علی، نائب ناظم شان سید اور ناظم یوسی بانڈگئی حکیم خان کی معیت میں کونسلروں اور عمائدین کے وفود نے بھی وزیرخزانہ سے ملاقات کی اور اپنے مسائل و مطالبات سے انہیں اگاہ کیا مظفر سید ایڈوکیٹ نے اپنے ایم پی اے فنڈ سے مقامی دیہات کیلئے دو طاقتور ٹرانسفارمرز کی تنصیب، دو کلومیٹر نئے قلعہ روڈ کی تعمیر اور ناوگئی میں نیا ٹیوب ویل لگانے کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر لوگوں نے کرپشن فری پاکستان اور اسلامی امارت کیلئے جدوجہد کی مکمل حمایت کی اور اس مقصد کیلئے ہاتھ اٹھا کر

ہر طرح قربانیاں دینے کے عزم کا اظہار کیا مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملک میں انتہاپسندی، جرائم اور لاقانونیت بڑھنے کی بنیادی وجہ اسلامی روح سے متصادم قوانین کی موجودگی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اگر ملک کو جرائم سے پاک کرنے میں مخلص ہیں اور اسے امن و آشتی کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر اسلامی سزاؤں کا نفاذ کریں تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جو حکمران اسلامی اقدار اور ثقافت اپنانے میں شرم محسوس کریں وہ اسلامی قوانین بھلا کیسے رائج کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج اگر قوم کا کسی ایک نکتے پر اتفاق ہے تو وہ کرپشن کا خاتمہ، اسلامی نظام اور شرعی تعزیرات کا نفاذ ہے مگر اسلام کے نام پر حاصل کردہ اس ملک میں غیر اسلامی نظام کو دوام دیکر عوامی آرزؤں کا مسلسل خون کیاجاتا رہا ہے اور برصغیر کے لاکھوں شہداء کی قربانیاں رائیگاں جا رہی ہیں تاہم مظفر سید ایڈوکیٹ نے واضح کیا کہ ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے اور اسلامی امارت کے قیام کا دیرینہ عوامی خواب شرمندہ تعبیر بنانے میں کامیاب ہونگے اور عوام اس کا عملی ثبوت اگلے عام انتخابات میں جماعت اسلامی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناکر شریعت کے مکمل نفاذ کی صورت میں مہیا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…