پیر‬‮ ، 24 جون‬‮ 2024 

2نومبر دھرنا ۔ ۔حکومت کیلئے ایک اور پریشانی۔۔ عالمی تنظیم حرکت میں آگئی ۔۔ خبر دار کر دیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 2نومبر اسلام آباد کا دھرنا اس وقت عروج پر ہے ۔ پکڑ دھکڑ اور مار دھاڑ کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد عالمی تنظیم برائے انسانی حقوق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے حراست میں لیے گئے درجنوں کارکنان کو بغیر کسی شرط کے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وفاقی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کی نقل و حمل میں رکاوٹوں کو ہٹایا جائے اور لوگوں کو پرامن جلسے کی اجازت دی جائے۔تنظیم کی جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر چمپا پٹیل نے یہ بیان ایسے وقت دیا ہے جب وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بند کر دیے ہیں اور اس کے علاوہ پشاور اسلام آباد موٹر وے کو بند کردیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کو مصدقہ رپورٹس ملی ہیں کہ سیکشن 144 کے تحت سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس کریک ڈاؤن کا کوئی جواز نہیں ہے۔ آئین پاکستان عوام کو جلسے، اظہار اور نقل و حمل کی اجازت دیتا ہے۔ انتظامیہ بغیر کسی شرط کے فوری طور پر حراست میں لیے افراد کو رہا کرے۔چپما پٹیل نے بیان میں مزید کہا ہے کہ سیکشن 144 نو آبادیاتی زمانے کا ظالمانہ قانون ہے اور یہ بات واضح ہے کہ ایسے قانون کی حقوق کی پاسداری کرنے والے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔اس قانون کو لوگوں کو پرامن جلسے سے روکنے کے لیے کبھی نہیں استعمال کرنا چاہیے اور اس قانون کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ہنگامے ہوتے ہیں تو حکومت کو ہنگامے کرنے والوں کی نشاندہی کرنی چاہیے۔ چند افراد کے باعث اکثریت کے حق کو پامال کرنا حکومت پاکستان کی بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی ذمہ داری کی خلاف ورزی ہے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…