اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے شیریں مزاری کو پھر بنی گالہ جانے سے روک دیا، گاڑی کی چابی بھی نکال لی،ڈرائیور کوگرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری پیر کی صبحپھر عمران خان کی رہائش گاہ پرجانا چاہتی تھیں کہ بنی گالہ کے باہر ہی انہیں روک لیا گیا، ڈرائیور کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑی کی چابی بھی نکال لی۔ پولیس کے اس اقدام پر شیریں مزاری حکومت اور پولیس حکام پر برستی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پیدل جانے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن وہ اپنے ڈرائیور کو چھوڑ کر نہیں جائیں گی۔ یاد رہے کہ پولیس نے کل بھی شیریں مزاری کو بنی گالہ جانے سے روکا تھا تاہم وہ رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے بنی گالہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔
جبکہ دوسری جانب جہلم کے پولیس نے تحریک انصاف کے قافلے پر دھاوا بول دیا ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے اعجا ز چودھری کی قیاد ت میں پیدل مارچ پر جہلم کے قریب دھاوا بو دیا اور چار کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔پولیس اہلکاروں نے مارچ کے قائد اعجاز چودھری کی گاڑی بھی بند کر دی تاہم اعجاز چودھری اور شبیر سیال پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیدل قافلے میں پچاس سے زائد کارکن شامل ہیں جس کی قیادت اعجا زچودھری کر رہے تھے تاہم پولیس کے دھاوے کے بعد کارکن منتشر ہو گئے ہیں اور اعجاز چودھری بھی پولیس کی حراست سے بچنے کیلئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔
بنی گالہ میں شیریں مزاری کے ساتھ وہ کام ہو گیا جوکسی نے سوچا بھی نہ تھا
31
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں