لاہور(این این آئی)تحریک انصاف یوتھ ونگ نے مرکزی رہنماؤں کو گرفتاریوں سے بچانے منصوبہ بندی کر لی ، یوتھ ونگ کے ایک ہزار کارکنوں کو چار حصوں میں تقسیم کر کے ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، آنسو گیس سے بچنے کے لئے ایک ہزار ماسک بھی خرید لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر یوتھ ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے مشاورت کے بعد دو نومبر کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ یوتھ ونگ کے ایک ہزار کارکنوں کی فورس کو چار حصوں میں تقسیم کر کے انہیں ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں جس میں رہنماؤں کو گرفتاریوں سے بچانا بھی شامل ہے ۔ مزید بتایاگیا ہے کہ پولیس کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ سے بچنے کیلئے ایک ہزار ماسک بھی خرید لئے گئے ہیں جو یوتھ ونگ فورس کو فراہم کئے جائیں گے۔