منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

کراچی حملہ،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد بڑھ گئی،متعددزخمی،حملے کی ذمہ داری دو تنظیموں نے قبول کرلی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ناظم آباد چار نمبر میں مجلس پر اندھادھندفائرنگ کے نتیجہ میں 4بھائیوں سمیت5 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت متعددافرادزخمی ہوگئے ہیں۔گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے۔واقعے کی ذمہ داری لشکرجھنگوی العالمی کے عافیہ صدیقی بریگیڈنے قبول کرلی ہے۔پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر چار کے علاقے میں مجلس عزا جاری تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں مجلس ہو رہی تھی۔ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کرنے والے نامعلوم دہشتگرد دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ انہوں نے آتے ہی گولیاں چلانا شروع کر دیں جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ان میں 4 افراد سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، رینجرز اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔ جائے حادثہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار دہشتگرد فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ گورنرسندھ اوروزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلی حکام کو فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب واقعے کی ذمہ داری لشکرجھنگوی العالمی کے عافیہ صدیقی بریگیڈنے قبول کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…