ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شراب پر پابندی لگاکر کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کیا،ہمارا آئین صرف غیر مسلموں کو مذہبی تہواروں میں شراب پینے کی اجازت دیتا ہے،

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ نے کہاہے کہ شراب پر پابندی لگاکر کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کیا۔ ہمارا آئین اور قانون صرف غیر مسلموں کو ان کے مذہبی تہواروں میں شراب پینے کی اجازت دیتا ہے۔ ہندو برادری تو کہتی ہے ہمارا مذہب کہیں شراب کی اجازت نہیں دیتا۔ حکومت سندھ شراب کے کمائی نہیں کھاتی لیکن اس معاملے پر توجہ بھی نہیں دیتی جس کے باعث جگہ جگہ شراب کی دکانیں کھل گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب حیدرآباد میں سندھ ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ عشایئے سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ قانون کا اپنا طریقہ کار مقرر ہے اس پر چلتے ہوئے پھانسی بھی ہو تو کسی کو اعتراض کا حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹیز میں سینئیر افسران شامل ہوتے ہیں اس لئے تصور کیا جاتا ہے کہ اے ایس آئی والی رپورٹ نہیں ہو گی۔جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹیز میں خفیہ اداروں کی ثبوت کے ساتھ ایسی رپورٹس بھی ہوتی ہیں جن سے انکار نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ حکومت سندھ لوگوں کو شراب پلا کر اس کی کمائی کھانا چاہتی ہے بلکہ حکومت نے تو شراب کے معاملے پر کبھی توجہ ہی نہیں دی اسی وجہ سے جگہ جگہ شراب کی دکانیں کھل گئی ہیں۔جسٹس سجاد علی شاہ نے بتایا کہ ہمارا آئین شراب کی اجازت صرف غیر مسلموں کو ان کے مذہبی تہوار پر دیتا ہے جبکہ شراب خانوں پر پابندی کے فیصلے کے وقت سکھ ، عیسائی اور ہندو برادری کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے اگر شراب پینی ہے تو پھر وہ اپنے نام سے پئیں۔جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹس کے حوالے سے کئے گئے سوال پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ جے آئی ٹیز میں بہت سے تجربہ کار افسران سمیت انٹیلی جنس رپورٹس بھی شامل ہوتی ہیں اور اس سے متعلق یہ تاثرعام ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کسی تھانے کے اے ایس آئی سطح کی تفتیش نہیں ہوگی لیکن ان باتوں سے قطع نظر جے آئی ٹی کو کوئی قانونی تحفظ حاصل نہیں ہے اور گواہی میں بھی جے آئی ٹی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہاکہ سندھ میں اس وقت 700 ججز کام کررہے ہیں جو تاریخ کے لحاظ سے ایک ریکارڈ ہے عدلیہ میں تطہیر کے لئے ججز کی تعیناتی اور برطرفی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 25 ججز کو جبری ریٹائر اور برطرف جبکہ ماتحت عدلیہ میں سندھ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 149 ججز کو بھرتی کیا گیا ہے۔ بحیثیت چیف جسٹس تعیناتی کے وقت 1 لاکھ 37 ہزار مقدمات زیر التوا تھے اور اس دوران مزید 2 لاکھ کیسز سامنے آئے لیکن موجودہ وقت میں صرف 1 لاکھ 20 ہزار کیسز زیرالتوا ہیں۔انہوں نے کہاکہ انصاف کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے جس کے لئے معیار پر پورا اترنے والے مزدوروں، چائے بیچنے والوں اور سبزی فروشوں کے بچوں کو بھی جج منتخب کیا گیا کیوں کہ مجھے یقین ہے کہ ان نئی بھرتیوں کے نتیجے میں سسٹم میں بہترین تبدیلی آئے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…