اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کئے جانے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف مقدمات درج،40 کارکنان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔گرفتار ہونے والے چالیس کارکنان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ کارکنوں کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کرنے کے احکامات اے سی حسن وقار چیمہ نے د یئے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاجی کارکنوں کی گرفتاری کے لئے10،10اہلکاروں پر مشتمل پولیس کی 40ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ہر ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی رینک کا افسر کر یگا۔ تمام ٹیموں کو ربڑ بلٹ اور آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کر دئے گئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو لانے کے لیے 70 کے قریب گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئیں۔