اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد موٹر سائیکل پر کمیٹی پہنچے ٗ نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر چڑھ کر سگار لگایا مختصر میڈیا سے بات چیت کر نے کے بعد واپس چلے گئے ۔جمعہ کو راولپنڈی میں دفعہ 144کے نافذ کے بعد عوامی مسلم لیگ (ن)کے سربراہ شیخ رشید احمد موٹر سائیکل پر گلیوں سے ہوتے ہوئے کمیٹی پہنچے
شیخ رشید سیدھے میڈیا کے نمائندوں کے پاس آئے اور نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر چڑھ گئے انہوں نے ساگار لگایا جس کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کی ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں نے وعدہ کیا تھا، وعدے کے مطابق آگیا ہوں ، سپیشل برانچ کے لوگ فوٹو لے رہے ہیں ، ان کو نواز شریف کے ساتھ ہی جیل میں پھینکیں گے، میں آگیا ہوں ، ہمت ہے تو گرفتار کرو۔
انہوں نے کہاکہ میرے سارے راستے بند ہیں ٗ پنڈی کے لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ ہم حکومت کو نہیں مانتے ٗعوامی تحریک اور تحریک انصاف بھی ہمارے ساتھ احتجاج میں شریک ہے ۔شیخ رشید نے حکومت کو چیلنج کیا کہ ہمت ہے تو شیخ رشید کو گرفتار کیا جائے ٗنواز شریف جس دن پکڑے جائیں گے انہیں کوئی بچانے والا نہیں ہوگا۔شیخ رشید احمد نے دعویٰ کہا کہ450 سے زائد تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سادہ لباس میں اسپیشل برانچ اور آئی بی کے لوگ کارکنوں کو گرفتار کر رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ ہمارا قصورکیا ہے؟ ہم تو جمہوریت چاہتے ہیں ٗملک کی سربلندی چاہتے ہیں۔